پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی ستاروں سے سجی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لائبہ خان کا شمار پاکستان کی کم عمر ترین سپر اسٹارز میں ہوتا ہے۔ وہ اپنے سپر ہٹ ڈراموں کی بدولت مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے اسکرین پر راج کیا ہے اور ان کے ڈراموں کو اربوں ویوز ملتے ہیں۔
اداکارہ اپنی زندگی کے ایک نئے اور خوبصورت باب کا آغاز کر رہی ہیں کیونکہ وہ اپنے شریکِ حیات، جواد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کی مہندی کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھرپور شرکت کی۔
View this post on Instagram
لائبہ خان نے اپنی مہندی کے لیے منٹ گرین (ہلکے سبز) رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا اور اسے روایتی زیورات کے ساتھ پہنا، ان کے شوہر جواد کڑھائی والے مشرقی لباس میں نظر آئے۔
اس تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں لائبہ نے اپنے اہل خانہ، شوہر اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ خوب رقص کیا اور وہ اپنے اس خاص دن پر بے حد خوش اور خوبصورت نظر آئیں۔
لائبہ خان کی شادی کی تقریبات 2026 کے آغاز سے ہی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ لائبہ خان نے اپنی شادی کا آغاز نہایت سادگی اور روحانیت کے ساتھ کیا۔
انہوں نے جنوری 2026 میں مسجد نبوی، مدینہ منورہ میں جواد کے ساتھ نکاح کا اعلان کیا۔ نکاح کے موقع پر انہوں نے سفید رنگ کا خوبصورت عبایا اور سرخ رنگ کی چادر اوڑھی تھی جس پر "جواد کی دلہن” کڑھائی سے لکھا ہوا تھا۔
View this post on Instagram
نکاح کے بعد پاکستان میں ان کی شادی کی دیگر رسومات شروع ہوئیں۔ ہلدی کی تقریب میں لائبہ نے نارنجی رنگ کا ریشمی گرارا پہنا۔
اسی تقریب کے دوران انہوں نے پہلی بار اپنے شوہر کا چہرہ مداحوں کو دکھایا اور سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "اب خوش؟ ماشاءاللہ کہیے پلیز”، کیونکہ اس سے قبل وہ تصاویر میں شوہر کا چہرہ چھپاتی رہی تھیں۔
شادی کی باقاعدہ تقریبات سے قبل لائبہ کے لیے ایک پروقار برائیڈل بھی رکھی گئی تھی۔ برائیڈل شاور میں وہ ایک مغربی انداز کے وائٹ گاؤن اور سلور تاج میں کسی شہزادی جیسی دکھائی دے رہی تھیں۔
لائبہ کی تمام تقریبات میں ان کی چھوٹی بہن اور معروف اداکارہ ایمان خان پیش پیش رہیں۔ دونوں بہنوں کی ڈانس ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


