شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کا رخصتی کے وقت دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لائبہ خان نے اپنی شاندار اداکاری سے بہت کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی ہے اور وہ اس وقت پاکستان کی ٹاپ اسٹارز میں سے ایک ہیں۔
اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے نئے باب میں قدم رکھا ہے۔
لائبہ خان نے جواد نامی شخص سے شادی کی ہے۔ اداکارہ اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں۔ ان کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوری ہیں کیونکہ انہوں نے شوہر کے بارے میں دلچسپ بیان دیا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ شوہر ساری زندگی روتا رہا ہے اب محفوظ ہاتھوں میں ہے اور وہ خوش رہے گا۔ ان کے یہ کہنے پر رخصتی کے وقت موجود سب لوگ قہقہے لگانے لگ گئے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کو لائبہ کا یہ بیان پسند نہ آیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ حد سے زیادہ اعتماد ہے۔‘ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’اوور ایکٹنگ کررہی ہیں۔‘ تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ دلہنوں کا نیا دور ہے۔‘
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



