جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

لائبہ خان کی رخصتی کی جذباتی ویڈیو سامنے آگئی، والدہ سے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی رخصتی کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ گاڑی میں جاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رخصتی کے موقع پر لائبہ خان گاڑی میں سوار ہونے سے قبل اپنی والدہ سے گلے ملتی ہیں، اس موقع پر ان کی والدہ رونے لگتی ہیں، مگر لائبہ کہتی ہیں کہ ما ما آپ کو پتہ ہے نہ کہ میں نہیں رونا تو اب آپ بھی مت روئیں‘ سب اچھا ہوگا انشاء اللہ، یہ بندہ اچھا ہے۔

لائبہ خان کے سوشل میڈیا پر چالیس لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق اپ ڈیٹس شیئر کی تھیں۔

انہوں نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ان کا نکاح چند روز قبل مدینہ منورہ میں ہوگیا ہے، اداکارہ نے اپنے مداحوں کو اس خاص موقع کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

اداکارہ کی شادی کی زیادہ تر تقریبات نجی رہیں، جن میں قریبی خاندان اور دوستوں نے شرکت کی۔ کراچی میں مہندی اور قوالی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں تفریحی صنعت کی کئی قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی تھی۔

گزشتہ روز لائبہ نے کراچی میں اپنی بارات سے تصویریں شیئر کی تھیں، اس موقع پر انہوں نے سرخ لہنگا پہنا ہوا تھا جو ایشیائی دلہن کا ایک کلاسک روپ ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کی ستاروں سے سجی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں