تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

’تمہیں کیا معلوم یہ بھی آدابِ محبت ہے‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائبہ خان نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں گلاب کا پھول تھامے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

لائبہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا کہ ’یہ بھی آداب محبت ہے، تمہیں کیا معلوم، ہم تمہیں جیت کے ہارے ہیں، تمہیں کیا معلوم۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں کیسی تیری خود غرضی، انگنا، مقدر کا ستارہ ودیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ‘دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے اپنے ہمسفر سے متعلق بتایا تھا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ میری جس سے بھی شادی ہو وہ ایک اچھا انسان اور اس کا دل صاف ہو اور دوسروں کے احساس کو جاننے کا فن رکھتا ہو۔

میزبان نے سوال کیا کہ لڑکا ظاہری طور پر کیسا ہونا چاہئے؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شخص اچھی فٹنس کا حامل ہوا، موٹا پتلا نہیں مگر دیکھنے میں جاذب نظر آئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا یا لڑکی کی رائے نہ پوچھی جائے تو میرے خیال میں وہ رشتے زیادہ دیرپا نہیں ہوتے اور ان کا جلد اختتام ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -