بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

معروف اداکارہ پی ٹی آئی وومن ونگ کی ممبر بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی کے وومن ونگ کی ممبر بن گئیں۔

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال کے بعد عوام کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی کھل کر پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں اداکار ہارون شاہد، مریم نفیس ودیگر نے شرکت کی تھی۔

اب سوشل میڈیا پر وومن ونگ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے نوجوان طبقے سمیت شہریوں سے مخاطب ہیں۔

واضح رہے کہ لیلیٰ زبیری نے 2014 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اب وہ وومن ونگ کی ممبر بھی بن گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں