The news is by your side.

پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں کےمقدمات میں مطلوب تھے۔

تفصیلات کے مطابق د ہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر تھانہ نورنگ کی حدود میں علاقہ تحتی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ جس میں مقابلے کے دوران جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ڈی پی او کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں ولی اللہ عرف فدائی اورطاہرعرف انقلابی شامل ہیں، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف بمع میگزینز اور بڑی تعداد میں دیگر اسلحہ و نقد رقم کے علاوہ مختلف قسم کارڈز،موبائل فونز اور سامان برآمد ہوا جب کہ باقی دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : مقابلے میں ہلاک دو دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی پولیس، سیکورٹی فورسز اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن معمار میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کے نام ایمل شاہ اور عبداللہ ہیں، مبینہ دہشت گردوں کے تین ساتھی بھی گزشتہ سال ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں