ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 خوارج ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (15 مارچ 2026): سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک

بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کیلیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں