منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

لکی مروت : فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ، ایک دہشت گرد ہلاک، دو فرار

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت: پولیس اور امن کمیٹی کا مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کا ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر میں پولیس اور مقامی امن کمیٹی کے تعاون سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ہلاک دہشت گرد کی شناخت تاحال جاری ہے۔

ڈی پی او لکی مروت نزیر خان نے بتایا کہ آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی سرکل لکی مروت نے کی، جبکہ تھانہ صدر پولیس کی نفری، ایلیٹ فورس اور بکتر بند گاڑیاں بھی شریک ہوئیں۔

آر پی او بنوں ڈویژن سجاد خان اور ڈی پی او لکی مروت نزیر خان نے کامیاب کارروائی پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ علاقائی امن کمیٹی چغہ پارٹی نے بھی بہادری سے کردار ادا کیا، پولیس اور عوام متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر ایسے بزدلانہ اقدامات سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں