جمعرات, اکتوبر 15, 2026
اشتہار

لکی مروت: کٹوخیل میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید 5 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

(یکم دسمبر 2025): خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں تجوڑی میں کٹوخیل اڈہ کے قریب پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا، ڈی پی او نذیر خان کی قیادت میں پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

دوسری جانب بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، میران شاہ کی مرکزی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔

دہشت گردوں نے میران شاہ روڈ پر فائرنگ کرکے کانسٹیبل محمد طارق کو شہید کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

مقامی قبائل نے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کرکے احتجاج شروع کردیا۔ شہید پولیس اہلکار آر پی او بنوں کے دفتر میں ڈیوٹی پر تعینات تھا، ڈیوٹی کیلئے گھر سے دفتر آرہا تھا کہ دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دہشتگرد حملے کی مزمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دہشتگرد حملے کی مزمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکار کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر اور استقامت کی دعا کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کے دشمن دہشتگردوں کے مکمل سدباب کے لیے حکومت پر عزم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں