تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید

لکی مروت : دہشت گردوں کے پولیس پر حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت چار اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ صدر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی اقبال مومند نفری کے ہمراہ تھانہ صدر روانہ ہوئے تو پیر والا موڑ کے قریب ڈی ایس پی کی بکتر بند گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مومند سمیت 4 اہلکارشہید ہوگئے۔

شہید سپاہیوں میں وقار ، علی مرجان اور سپاہی کرامت اللہ شامل ہیں جبکہ ڈی ایس پی قافلے میں شامل بکتر بند گاڑی( اے پی سی) ڈرائیور سردار علی زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ڈی ایس پی اور 4 پولیس شہیدا کی نماز جنازہ آج پولیس لائن لکی مروت میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بھی لکی مروت کے بخمل احمد زئی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ، جسے جدید آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنادیا گیا تھا۔

اس سے قبل جنوری میں خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی شاہ طور پر حملہ کیا تھا ، جس پر پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی ، جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -