لکی مروت: دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو اہل خانہ کے سامنے قتل کردیا اور گھر کے سامان کو بھی آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ کے نصرخیل میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکار دستگیر کو گھر سے زبردستی اغواء کر کے قتل کر دیا اور ان کے گھر کے سامان کو آگ لگا دی۔
لکی مروت پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے نصر خیل میں اہلکار کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور پھر گھر میں موجود سامان کو نذر آتش کر دیا۔
پولیس اہلکار دستگیر کو اغواء کر کے ویرانے میں لے جایا گیا اور وہاں انہیں شہید کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تحقیقات جاری ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


