حیدرآباد: کمشنر حیدرآباد نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر سیہون میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جامشورو کی درخواست پر کمشنر حیدرآباد نے دفعہ 144 لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عرس کے دوران زائد المیعاد ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔
بر صغیر پاک و ہند کے مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے دوران غیرقانونی ایل پی جی ڈیکینٹنگ پر کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عرس مبارک کے دوران سیہون میں نہروں پر نہانے اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔جس کے مطابق سیہون میں 15 شعبان سے 20 شعبان تک نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہوگا۔
اِسی طرح سیہون میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیہون عرس میں زائرین کی سہولت کی خاطر اور ٹریفک پر کنٹرول کے لیے ہیوی ٹریفک پر پابندی لگادی گئی ہے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی ہائی الرٹ: صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ
واضح رہے کہ عرس کے دوران اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہے، Section 144 کا نفاذ امن امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


