site
stats
پاکستان

حضرت لعل شہباز قلندر‌‌ کے عرس کی تقریبات کا آج آخری دن

سیہون : سندھ کے صو فی بزرگ،شاعر فلسفی سخی لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کی تقریبات کا آج آخری دن ہے، ملک بھر سے زائرین دربار مٰیں حاضری دے رہے ہیں اور اپنے اپنے انداز سے عقیدت کا اظہارکررہے ہیں ۔

سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی اختتامی تقریبات آج ہونگی، مزار بڑی تعدادمیں زائرین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ آج مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا اختتام کریں گے۔

عرس کے موقع پر مختلف ایونٹس میں حصہ لینے والے افراد میں شہباز ایوارڈ بھی تقسیم کئے جائیں گے

سہیون میں لعل شہباز قلندرکے مزار پر ملک بھر سےزائرین پہنچ چکے ہیں ،لعل کے دیوانوں کی دھمال کا سلسلہ جاری ہے، قلندر کے دیوانوں نے دھمال ڈال کر دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ وہ چاہے کچھ بھی کرلیں لعل کے دیوانے ڈرنے والے نہیں۔

سیہون انتظامیہ نے فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیئے ہوئے ہیں، ساڑھے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں اور زائرین کوتلاشی کے بعد مزار احاطہ میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔


مزید پڑھیں : مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کا دوسرا دن


پہلے روز تقریبات کا آغاز گورنر سندھ محمد زبیر نےصوفی بزرگ کےمزارپر چادر چڑھا کر کیا، مزار کی سیکیورٹی کے لیے تین ہزار پولیس،رینجرز اور سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کئے گئےہیں۔

خیال رہے کہ یہ عرس گزشتہ فروری میں مزار کے احاطے میں خود کش دھماکے کے بعد ہورہا ہے اور اسی تناظرمیں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں، خود کش دھماکے میں 76 افراد شہید اور 250 زخمی ہو گئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top