تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کو 7 سال قید کی سزا

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کو فراڈ کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سناد ی گئی۔ وہ فراڈ کے دیگر کیسز میں گزشتہ سال دسمبر سے جیل میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لالو پرساد یادیو پر فراڈ کے 5 کیسز درج تھے جن میں چوتھے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ کو 7 سال قید کی سزا اور 30 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ لالو پرساد پر قومی خزانے میں 3 کروڑ 13 لاکھ بھارتی روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیس کی سماعت 5 مارچ کو مکمل کرلی گئی تھی تاہم لالو پرساد نے کئی اپیلیں دائر کر رکھی تھیں جن کی وجہ سے فیصلہ تاخیر کا شکار ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کو اس سے پہلے کیسز میں دی جانے والی سزا بھی ساتھ ساتھ بھگتنا ہوگی۔

لالو پرساد کے ساتھ بہار کے ایک اور سابق وزیر اعلیٰ جگناتھ مشرا اور 29 مزید افراد مذکورہ کیس میں نامزد ہیں جن میں سے 14 ملزمان کو سزا سنائی جاچکی ہے۔

لالو پرساد یادیو سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کے دور میں سنہ 2004 سے سنہ 2009 تک ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ رہے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -