ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

لامین یامال اور انیس گارسیا کے پیرس میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال ایک بار پھر اپنی گرل فرینڈ انیس گارسیا کے ساتھ تعلق کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، پیرس میں دونوں کی رومانوی تصاویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب راغب کرلی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم اسپین کے لامین یامال نے انسٹاگرام پر انیس گارسیا کے ساتھ کچھ ایسی تصاویر شیئر کیں جو اس سے قبل منظرِ عام پر نہیں آئی تھیں۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کی یہ تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئیں جب انہیں 2025-26 لا لیگا سیزن کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل یامال اور انیس نے میڈرڈ میں منعقدہ اے ایف ای ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ تقریب میں سفید ملبوسات پہن کر ایک ساتھ شرکت کی جو کسی ایوارڈ تقریب میں بطور جوڑی ان کی پہلی شرکت تھی۔

2026 ورلڈ کپ کے دوران دونوں نے اپنے تعلق کو عوامی طور پر ظاہر کیا تھا جس کے بعد سے ان کا رشتہ مسلسل میڈیا کی توجہ کا مہور بنا ہوا ہے۔

دونوں مختلف تنازعات کے باوجود ایک دوسرے کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ساتھ عوامی تقریبات میں بھی ایک ساتھ چمک رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں