اسپین کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے نے بیلجیم کے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل لامین یامال سے خبردار کردیا ہے۔
اسپین کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے نے بیلجیم کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے قبل خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لامین یامال کی بہترین کارکردگی ابھی سامنے آنا باقی ہے۔
نوعمر سپر اسٹار یامال دو سال قبل یورپی چیمپئن شپ میں اسپین کو تاریخی کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اس ورلڈ کپ میں وہ ابھی تک اپنی مکمل صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔
دوسری جانب لیونل میسی، کیلین ایمباپے اور ایرلنگ ہالینڈ جیسے بڑے ستارے مسلسل گول اسکور کر رہے ہیں۔
یہ پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو ناروے کے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل بڑا دھچکا
ڈی لا فوئنٹے نے کہا ہم جانتے ہیں کہ لامین یامال کی بہترین اور جارحانہ کارکردگی ابھی اس ورلڈ کپ میں مکمل طور پر سامنے نہیں آئی، کم از کم اس معیار پر نہیں جس کی ہمیں ان سے امید ہے۔
واضح رہے کہ اب تک اس غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل نوجوان فٹبالر نے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کیا ہے اور کوئی اسسٹ بھی فراہم نہیں کی، وہ امریکہ پہنچنے سے پہلے سیزن کے اختتام پر لگنے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے تھے۔
اسپین نے اب تک اس ورلڈ کپ میں ایک بھی گول نہیں کھایا تاہم کوارٹر فائنل میں اس کا سامنا ایسی بیلجیم سے ہوگا جس نے پیر کے روز امریکا کے خلاف چار گول داغے تھے۔


