بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

لامین یامال کی دوست کا اسپین کی تاریخی کامیابی پر پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین کی تاریخی کامیابی پر اسٹار فٹبالر لامین یامال کی گرل فرینڈ انیس گارسیا کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فیفا ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کی ارجنٹینا کے خلاف 0-1 سے تاریخی فتح پر لامین یامال کی گرل فرینڈ انیس گارسیا نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔

انیس گارسیا نے لامین یامال کے ساتھ ٹرافی تھامے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’مبارک ہو میری محبت، آپ ورلڈ چیمپئن ہو۔‘

جواب میں یامال نے بھی لکھا کہ ’میں تم سے محبت کرتا ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Inés García Santos (@ineesgaarcia)

گارسیا سانتوس کے اس پیغام نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی اور مداحوں کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے گئے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انیس گارسیا کو ’لکی چارم‘ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں اسپین کے مینیجر لوئس ڈی لافونٹے نے بھی فائنل کے بعد یامال کی کارکردگی کی تعریف کی اور ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی کو سراہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں