اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

لمپی اسکن کے وار جاری، مزید جانور ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں مویشیوں میں لمپی اسکن نامی بیماری سے مرنےوالےجانوروں کی تعداد 162 ہو گئی۔

صوبائی ٹاسک فورس نے لمپی اسکن بیماری کےاعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں جس کے مطابق اب تک صوبے میں جلدی بیماری سے ہونے والی جانوروں کی تعداد 162 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ جلدی بیماری سے ایک روز میں مزید 6 جانور مر گئے بیمارجانوروں کی تعداد میں بھی مزیداضافہ ہو گیا، بیماری میں مبتلا جانوروں کے 766نئےکیسزسامنےآئے اور بیمار جانوروں کی تعداد 24ہزار 9سو 48 سے تجاوز کر گئی ہے۔

صوبائی ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ لمپی اسکین سے صحتیاب ہونے والےجانوروں کی تعداد 8 ہزار491 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ جنرل لائیو اسٹاک سندھ نے مویشی منڈیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لمپی اسکن سے انسانی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل لائیو اسٹاک اینیمل سائنسز نے سیکرٹری سندھ کو خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پابندی سے عوام میں دودھ اور گوشت کے ذریعے انسانوں میں بیماری کی منتقلی کے حوالے سے غلط فہمی پھیل رہی ہے۔

ڈاکٹر نذیر حسین نے کہا کہ مویشیوں کی بیماری لمپی اسکن سےانسانی جان کوکوئی خطرہ نہیں ، اس لیے مویشی منڈیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

یاد رہے کہ 9 مارچ کو وزیر لائیو اسٹاک سندھ عبدالباری پتافی نے کہا تھا کہ لمپی اسکن ڈیزیز (ایل ایس ڈی) خطرناک بیماری ہے جو اب تک 20 ہزار جانوروں میں پھیل چکی ہے، 15 ہزار سےزائد جانور کراچی میں بیمار ہوئے ہیں جبکہ 30 فیصد جانور صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں