تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

بلوچستان کے ضلع آوران میں‌ پاک فوج کا آپریشن، لانس نائیک شہید

روالپنڈی: پاک فوج نے صوبہ بلوچستان کے ضلع آوران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد اقبال شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقلی کے دوران شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع آوران میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورانِ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال زخمی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر کراچی کے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق لائنس نائیک محمد اقبال اسپتال منتقلی کے دوران زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے اہلکار چوکس رہتے ہیں اور وہ ہر موقع پر دشمن کے عزائم کو ناکام بناتے ہیں۔

اکتیس اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ مارا گیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سرغنہ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، آپریشن میں بڑی مقدار میں گولہ بارود تحویل میں لیا گیا تھا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -