لاہور (10 اپریل 2026): دیہی علاقوں میں جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والوں کو پنجاب حکومت نے بڑا ریلیف دے دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے دیہی علاقوں میں جائیداد کی خرید وفروخت کرنے والوں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا ہے اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسٹامپ ڈیوٹی ترمیمی آرڈیننس 2026 پر دستخط کر دیے ہیں۔
اس آرڈیننس کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح یکساں طور پر ایک فیصد مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل شہری علاقوں میں جائیداد کی خرید وفروخت پر اسٹامپ ڈیوٹی ایک فیصد جب کہ دیہی علاقوں میں یہی ڈیوٹی ایک فیصد مقرر تھی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ نئے اقدام کا مقصد قوانین کو آسان بنا کر سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔ اسٹامپ ڈیوٹی میں کمی کے اقدام سے دیہی علاقوں میں پراپرٹی کاروبار میں اضافہ ہوگا۔
جائیداد رکھنے، خرید و فروخت کرنے والوں پر بڑی شرط عائد کرنے کی تیاری
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


