The news is by your side.

Advertisement

لاہورمیں بااثرشخصیات نےتانبے کےتارسے غریب شخص کے ہونٹ سی دیے

لاہور: زمین کے تنازعے پربااثرزمینداروں نے ایک شخص کو اغوا کرکے بدترین تشدد کیا اورتانبے کے تارسے اس کے ہونٹ سی دیے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ ریسکیواہلکاروں کو ایک شخص انتہائی زخمی حالت میں ملا جسے طبی امداد کے لئے میو اسپتال منتقل کیا گیا۔

تشدد کا نشانہ بننے والے چالیس سالہ شخص کا نام عادل رشید ہے اور اسکا تعلق شانگلہ ہل سے ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ شخص پر بدترین تشدد کیا گیا ہے اوراس کے ہونٹ تانبے کے تارسے سیے گئے ہیں جس کے سبب وہ صحیح سے بولنے اور کھانے پینے کے قابل نہیں ہے۔

طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی شخص عادل رشید نے بمشکل اپنا بیان دیا جس میں اس نے کہا کہ ’’ تنویراورسعید نامی دو بااثرزمینداراس کی زمین ہتھیانا چاہتے ہیں اورانہوں نے اسے اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے‘‘۔

اس کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ایک باراسے زمین کے حصول کے لئے تشددکانشانہ بنایا جاچکا ہے تاہم اس وقت صلح صفائی ہوگئی تھی۔

عادل رشید کا کہنا ہے کہ اس پر تشدد کرنے والے ملزمان کا تعلق مسلم لیگ ن کے رہنماء اورگلگت بلتستان کے گورنر برجیس طاہرسے ہے اورملزمان کو ان کی حمایت حاصل ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں