پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

زمین کا خودمختار مالک بننا آسان، شہریوں کےلیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اپنی زمین کا خود مالک بننا آسان ہوگیا، پنجاب حکومت کی جانب سے اس طریقہ کار کو اپنانے کےلیے شہریوں کو سہولت فراہم کردی گئی۔

پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پی یو ایل ایس ای) کی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا مشترکہ زمین کی تقسیم اب آسان ہوگئی ہے، اب گھر بیٹھے زمین کی بروقت تقسیم کا عمل آسانی سے انجام دیا جاسکتا ہے۔

صوبے کو شہریوں کو بڑی آسانی فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی مشترکہ زمین کی تقسیم گھر بیٹھے اور بلکل مفت آسانی سے کرسکتے ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ اپنی زمین کے خودمختار مالک بنیں، 55ہزار 24 کے قریب خواتین اب تک اپنی زمین کی خود مختار مالک بن چکی ہیں۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ درخواست اسی صورت قبول ہو گی اگر درخواست دہندہ کا نام و شناختی کارڈ نمبر فرد میں موجود کسی مالک کے نام سے مطابقت رکھتا ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں