گوجرانوالہ:سردی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ لنڈے بازاروں میں گرم ملبوسات کی مانگ اور ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
موسم سرما میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی لنڈے بازاروں میں دوکانیں سج گئی ہیں نوجوان بزرگ اور بچوں کی کثیر تعداد نے لنڈے بازاروں کا رخ کرلیا ہے۔
جہاں پر وہ سردی سے بچنے کے لئے گرم ملبوسات جرسیاں ،سویٹر،کوٹ خریدتے اور مہنگائی کا واویلا کرتے نظر آرہے ہیں،۔
- Advertisement -
خریدار لنڈے بازاروں میں موجودگرم ملبوسات بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہمیں دس ہزار روپے کا بنڈل ملتا تھا اب وہی بنڈل اٹھاراں ہزار سے تجاوز کرگیا ہے۔
دوکاندار سائن آف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی سے سستے کپڑے خریدنے کا حق بھی چھین لیا ہے قیمتوں پر کنٹرول سے عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے۔