جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

لینڈ سلائیڈنگ، استور کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع

اشتہار

حیرت انگیز

چلاس: گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں آنے والی طغیانی نے تباہی مچادی، استور میں صورت حال خراب ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چلاس میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں آنے والی طغیانی کے باعث تتہ پانی کے مقام پر سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ کئی مقامات پر لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم،بابوسر ناران ہائی وے بند ہوگئی۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاؤں میر ملک سمیت نواحی آبادی میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سےمتعدد گھر تباہ اور درجنوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے،گاؤں کا واحد آر سی سی پل بھی سلائیڈنگ کی زد میں آکر بہہ گیا ہے اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ۔رابطہ سڑکیں متاثرہ ہونے کے باعث مقامی آبادی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے فوری نوٹس لے کر رابطہ سڑکیں اور آر سی سی پل کو بحال کیا جائے اورمتاثرین کو ہنگامی امداد فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی

دوسری جانب محکمہ موسمیات دو روز گلیشیئر پھٹنے سے متعلق الرٹ جاری کر چکی ہے جس میں کہا گیا کہ موسمیاتی سسٹم جی بی اور چترال میں دو ہفتے تک موجود رہنے کا امکان ہے اور زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے گلیشیر پھٹنے کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اےکایمر جنسی آپریشن سینٹر شب وروز فعل ہے، عوام کوبہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے اضافی اسٹاف تعینات کردیا گیا، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دیں۔

گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے بھی گلاف دو الرٹ جاری کررکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات نے گلیشیئر پھٹنے کی پیشگی اطلاع دی ہے، گلیشئر پھٹنے سے شاہراہوں پر لینڈسلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں