تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

سری لنکا میں حالات قابو سے باہر، مشتعل مظاہرین نے وزیرِ اعظم کا گھر جلا دیا

کولمبو : سری لنکا میں حالات قابو سے باہر ہوگئے اور پرتشدد مظاہرین نے مستعفی ہونے والے وزیراعظم سمیت سیاستدانوں کے گھر جلادیے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں معاشی پالیسز کے خلاف عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا، وزیرِ اعظم کے مستعفی ہونے کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری۔

آپے سے باہر مظاہرین نے مستعفی ہونے والے وزیراعظم کے گھر جلادیا ، سری لنکان صدر کے حامیوں کی صدراتی دفتر کے باہر دھرنا دینے والے مظاہرین سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

جھڑپوں میں مشتعل افراد سیاستدانوں کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگانے لگے، پُر تشدد واقعات میں رکنِ پارلیمنٹ سمیت پانچ افراد ہلاک اورایک سو نوےزخمی ہو گئے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کین کا بے دریغ استعمال کیا۔

پورے ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور فوج نے سیکیورٹی معاملات سنبھال لیے، مظاہرین مستعفی وزیراعظم راجا پاکسےکے بھائی اور سری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

گذشتہ روز سری لنکا میں حکومت کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد سری لنکن وزیراعظم نے استعفیٰ دیا تھا، سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکشے کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے استعفٰی صدر گوتبایا راجا پاکشے کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ چھ مئی کو سری لنکا کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت یونائٹیڈ پیپلز فورس (یو پی ایف) نے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے اور ان کی کابینہ کے خلاف پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا پایا ابی واردنا کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

خیال رہے کہ سری لنکا میں اس وقت سنگین مالی بحران جاری ہے، اور ملک دیوالیہ ہوگیا ہے، سری لنکا کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -