کولمبو (17 جولائی 2026): لنکا پریمیئر لیگ کو آغاز سے قبل ہی بڑا دھچکا لگا ہے اور ایک ٹیم کے مالک کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، مگر ٹورنامنٹ کے افتتاح سے قبل ہی لیگ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا، جب پولیس نے ایک ٹیم کے مالک کو گرفتار کر لیا۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق ایل پی ایل میں جافنا کنگز کے شریک مالک منجوت کالرہ پر میچ فکسنگ کے الزامات ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منجوت کالرہ نے کھلاڑی کو میچ فکسنگ کے لیے رقم کی آفر کی، جس پر مذکورہ کھلاڑی نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کر دیا۔
ٹیم کا مالک جب رقم دینے پہنچا تو پولیس نے اس کو پیسے دینے سے قبل ہی گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ سری لنکن پریمیئر لیگ میں اس سے قبل بھی میچ فکسنگ کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
کیا سانپوں کوبھی لنکا پریمیئر لیگ پسند آگئی؟ دوبارہ میدان میں آگیا


