تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سانحہ سیالکوٹ: سری لنکا میں‌ موجود پاکستانی کرکٹرز کی سیکیورٹی سخت

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سری لنکن  کرکٹ بورڈ  نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے کے خطرات کے پیش نظر پاکستانی کرکٹرز، کوچز  اور لیگ میں حصہ لینے والے اسٹاف کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

لنگا پریمیئر لیگ میں پاکستان کے 9 کرکٹرز، کوچنگ اسٹاف حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں  محمدحفیظ، محمدعامر، شعیب ملک، وہاب ریاض،صہیب مقصود، انورعلی،  محمد عرفان، عثمان شنواری، احمدشہزاد بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل سیالکوٹ میں واقع وزیرآباد روڈ پر قائم لیدر فیکٹری میں گزشتہ 9 برس سے مینیجر کے عہدے پر کام کرنے والے سری لنکن شہری کو مشتعل ملازمین کے ہجوم نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر  قتل کیا اور پھر لاش کو آگ لگا دی تھی۔

پریانتھا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اُن کی تشدد کی وجہ سے اُن کی کھوپڑی ٹوٹ گئی تھی، جس کی وجہ سے مغز باہر آگیا تھا۔ سری لنکن شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ مقتول کی موت دماغ متاثر ہونے کی وجہ سے ہوئی جب کہ بازو اور کولہے سمیت جسم کی تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں اور صرف ایک پیر ہی سلامت تھا۔

مزید پڑھیں: سانحہ سیالکوٹ: ڈھال بننے والے نوجوان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریانتھا کمارا کے جسم کا 99 فیصد حصّہ مکمل طور پر جھلس چکا تھا۔

پنجاب پولیس نے واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر کے اب تک 124 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں 19 وہ مرکزی ملزمان ہیں جنہیں ویڈیو میں تشدد کرتے دیکھا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ کچھ ملزمان کے ہاتھوں میں ڈنڈے جبکہ  کچھ ہاتھ پیروں سے تشدد کر رہے تھے، ملزمان گرفتاری کے ڈر سے دوستوں اور رشتے داروں کے گھروں میں چھپے ہوئے تھے جنہیں چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ 124زیرحراست افراد سے  تفتیش جاری ہے، جن کی مدد سے مزید ملزمان اور فیکٹری ملازمین کی گرفتاریاں کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -