پیر, جون 8, 2026
اشتہار

طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ سکھر نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لیپ ٹاپ پالیسی متعارف کرائے اور چیف سیکریٹری تمام اداروں سےمشاورت کر کے 45دن میں لیپ ٹاپ اسکیم کو حتمی شکل دیں۔

جسٹس امجد علی بوھیو اور جسٹس علی حیدرادا پر مشتمل بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25اےکے تحت تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں کے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل آلات آسائش نہیں بلکہ بنیادی ضرورت ہیں اور اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دیئے جائیں، عدالتی احکامات پر 4 اگست تک عملدرآمد کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

ایڈووکیٹ سہیل میمن کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں