The news is by your side.

افغان بارڈر سے آنے والے ٹرکوں سے 9 کروڑ روپے مالیت کے لیپ ٹاپس اور قیمتی موبائل برآمد

کوئٹہ: کسٹمز حکام نے افغان بارڈر سے آنے والے ٹرکوں سے نو کروڑ روپے مالیت کے لیپ ٹاپس، قیمتی موبائل اور دیگرسامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کسٹمز فیلڈ انفورسمنٹ یارو یونٹ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر سے آنے والی گاڑیوں میں اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔

کٹر انفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق نے بتایا افغان بارڈر سے آنے والے ٹرکوں اور کار سے بڑی تعداد میں لیپ ٹاپ، قیمتی موبائل فون سمیت قیمتی گھڑیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

سمیع الحق کا کہنا تھا کہ اسمگل شدہ سامان کی قیمت 9 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

انھوں نے کہا کہ یاروکے مقام پر 2 کارروائیوں میں کار اور ٹرک سے اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا، اسمگل شدہ سامان اور گاڑیوں کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں