تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لارا دتہ نے ہالی وڈ کی کون سی سپر ہٹ فلم کی پیشکش ٹھکرا دی؟

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ فلم ”دی میٹرکس ریسریکشنز“ کی پیشکش کی وجہ سے اپنے فلمی کیریئر کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پریانکا چوپڑا وہ پہلی اداکارہ نہیں تھیں جنہیں اس مقبول فلم کے لیے فرنچائز نے پیشکش کی گئی تھی؟

”ہندوستان ٹائمز“ کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں لارا دتہ نے ”دی میٹرکس“ کی آفر ٹھکرانے کی اصل وجہ بیان کر دی۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ میرے لیے ایک مشکل وقت تھا جب میں نے بالی وڈ میں ٹھیک طرح قدم بھی نہیں جمائے تھے لیکن میں اس بارے میں بالکل واضح تھی کہ میں اپنی زندگی میں کیا کرنا چاہتی ہوں۔

لارا دتہ نے کہا کہ میں نے اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لیے فلم کی پیشکش ٹھکرائی، باقی سب کچھ ایک طرف تھا اور مجھے اس وقت اپنی والدہ کے ساتھ رہنا تھا، میں نے دوسری بار اس بارے میں سوچا بھی نہیں اور بھارت واپس آگئی، بھارت آنے کی وجہ بالی وڈ میں کام کرنا نہیں بلکہ اپنی والدہ کی دیکھ بھال کرنا تھا کیوں کہ وہ بیمار تھیں۔

پیشکش ٹھکرانے پر پچھتاوا سے متعلق سوال پت لارا دتہ نے کہا کہ نہیں، مجھے اپنی زندگی میں کچھ کرنے پر پچھتاوا نہیں ہے، میں نے جو کچھ بھی کیا، جو بھی کردار اور فلمیں منتخب کیں، وہ اس وقت میرے لیے بہترین انتخاب تھا اور مجھے ان میں سے کسی پر بھی پچھتاوا نہیں ہے۔

فلم انڈسٹری میں خواتین کے لیے حالات کیسے بدلتے ہیں اس بارے میں اداکارہ نے کہا کہ شروع کی فلموں میں خواتین کے لیے محدود کردار ہوا کرتے تھے، خواتین کے کردار صرف سہارا دینے تک ہی محدود تھے، لیکن اب حالات بدل چکے ہیں، میرے خیال میں تبدیلی ہماری وجہ سے آئی ہے، ہم نے اپنی جگہ کے لیے جدوجہد کی۔

لارا دتہ نے مزید کہا کہ اب وقت بہت بدل چکا ہے، اس سے پہلے خواتین کو مخصوص تصاویر میں تقسیم کیا جاتا تھا، میں نے ایسے وقت میں بہت سی کامیڈیز کیں جب خواتین کو مزاحیہ کردار نہیں دیے جاتے تھے، لیکن اب خواتین کے لیے بہتر مواد تیار کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -