جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

خلیج عرب میں بڑا اور منفرد سیاحتی منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

خلیج عرب(خلیجی ممالک کو جوڑنے والا سمندر) میں سیاحت کے فروغ کے لیے ’دی ریگ‘ منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ منفرد اور جدید نوعیت کا سیاحتی پراجیکٹ ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کو ’دی ریگ‘ کا نام دیا گیا ہے، مجوزہ پراجیکٹ خلیج عرب میں تعمیر کیا جائے گا جس کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ 50 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مستقبل کے اس منصوبے میں متنوع اقسام کی تفریح کے علاوہ مثالی ضیافت کے خصوصی مقامات ہوں گے جبکہ بحری اسپورٹس اور ایڈونچرز کے لیے بہترین مقام ہوگا۔

خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر سے سیاح اس تفریحی مقام کا رخ کریں گے۔

اس پراجیکٹ کا اہم ہدف جدید ترین طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے ذریعے ماحول کی حفاظت بھی کرنا ہے، یہ دنیا کا منفرد منصوبہ ہوگا۔

دی ریگ میں سیاحوں کی سہولت کے لیے تین ہوٹل اور عالمی چین کے ریستوران تعمیر کیے جائیں گے علاوہ ازیں ہیلی پیڈ بھی بنایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں