اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں مساجد کی تعمیر کیلئے بڑی رقم عطیہ کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت اسلامی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں گذشتہ برس مساجد کی تعمیر اور اصلاح کے حوالے سے رضاکارانہ عطیہ دینے والوں کی 459 درخواستوں کو منظور کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عطیہ کنندگان کی جانب سے مساجد کی تعمیر و اصلاح اور مرمت کے حوالے سے ایک ارب 40 کروڑ ریال فراہم کیے گئے تھے۔

مساجد کی تعمیر و اصلاح اور مرمت کے ضمن میں رضاکارانہ عطیہ کرنے والوں کا وزارت اسلامی امور کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

یاد رہے سعودیہ عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوۃ والارشاد کی جانب سے مختلف علاقوں، شہروں اورقصبوں میں قائم مساجد کی تعمیر نو، اصلاح اور مرمت کے علاوہ نئی مساجد کی تعمیر کے لیے عطیہ وصول کرنے کا طریقہ کار مقرر ہے جس کے تحت اس کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔

یورپ میں ویزا فری سفر کی خوشخبری سنادی گئی

مساجد کے لیے عطیہ کے ضوابط کا مقصد جامع اور درست انداز میں عطیہ کی گئی رقم کو خرچ کرنا ہے۔جس مسجد کی تعمیر یا اصلاح کے لیے رقم عطیہ کی جاتی ہے عطیہ کنندگان کو اس حوالے سے مطلع کیا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں