تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

داعش سے خوفزدہ سکھ و ہندووں کی بڑی تعداد میں افغانستان سے ہجرت

کابل : عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں سے خوفزدہ سکھ و ہندو برادری بڑی تعداد نے افغانستان سے ہجرت کرگئی، پڑوسی ملک میں صرف 700 کی تعداد میں سکھ و ہندو باقی رہ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام و عراق کی طرح خانہ جنگی کا شکار ملک افغانستان میں بھی داعش کے خطرات اور حملے بڑھنے لگے ہیں جس کے باعث افغانستان میں بسنے والے اڑھائی لاکھ سکھ

و ہندوں کی تعداد انتہائی قلیل ہوگئی ہے۔

غیرملکی ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں صرف 700 سکھ اور ہندو برادری کے افراد باقی رہ گئے ہیں جبکہ باقی تعداد دیگر ممالک کی طرف ہجرت کرچکی ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا جس کے باعث وہ خود کو اور اہل خانہ کو دہشت گرد تنظیم سے بچانے کےلیے کوچ کرنے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں گذشتہ برسوں کے دوران داعش نے سکھ برادری کی متعدد عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں سیکڑوں سکھ ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -