ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

پاکستان میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کوہاٹ میں نشپا بلاک سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوگئے ،جس کے بعد دیگر علاقوں میں بھی تیل و گیس کے مزید ذخائر ملنے کے امکانات نمایاں طور پر روشن ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کے میدان میں پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی سامنے آئی، صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ برگزئی ایکس ون کنویں کی کنگریالی فارمیشن سے یومیہ 3 ہزار 765 بیرل تیل دریافت کیا گیا ہے جبکہ تیل کے ساتھ ساتھ اسی کنویں سے 11.21 ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ گیس بھی دریافت ہوئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی تلاش کے لیے زمین میں 5 ہزار 170 میٹر تک گہری کھدائی کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت کے بعد نشپا بلاک کے دیگر علاقوں میں بھی تیل و گیس کے مزید ذخائر ملنے کے امکانات نمایاں طور پر روشن ہو گئے ہیں۔

یہ دریافت ملکی معیشت اور توانائی کی ضروریات کو مقامی وسائل سے پورا کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی، اس سے نہ صرف تیل کی درآمدی لاگت میں کمی آئے گی بلکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں