سڈنی: آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں ایک گھر کے رہائشی اُس وقت خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے جب ایک ایک اژدھا ایئرکنڈیشنر کے اوپر آ کر بیٹھ گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سانپ پکڑنے والے محکمہ کو اہلخانہ نے میں اژدھے کی موجودگی کی اطلاع دی۔
رپورٹس کے مطابق موقع پر پہنچنے والے ماہر بھی اس منظر کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک بڑا اژدھا ایئرکنڈیشنر یونٹ کے اوپر مزے سے بیٹھا ہوا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس سائز کا اژدھا ممکنہ طور پر کھلے دروازے سے گھر میں داخل ہوا ہوگا، نہ کہ ایئر کنڈیشنر کے ذریعے آیا ہوگا۔
ویڈیو : دنیا کا سب سے خوفناک دیوہیکل اژدھا دریافت، گنیز بک نے بھی تصدیق کردی
ریسکیو ٹیم نے مہارت سے اسے پکڑ کر محفوظ طریقے سے جنگل میں چھوڑ دیا، جہاں اسے قدرتی ماحول واپس مل گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


