تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارت سے ملنے والا نایاب شیل 38 ہزار میں‌ نیلام

بھارت سے ملنے والا نایاب شیل 38 ہزار میں‌ نیلام

نئی دہلی : بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سمندر سے ملنے والا نارنجی رنگ کا شیل ساڑھے 38 ہزار روپے میں نیلام ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندر اور زمین پر پائے جانے والے شیل گھروں کی سجاوٹ کےلیے بھی استعمال ہوتے ہیں لیکن کچھ شیل اس قدر قیمتی ہوتے ہیں انہیں ہزاروں اور لاکھوں روپے میں نیلام کیا جاتا ہے۔

اسی طرح بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ایست گوداویری سے ملنے والا نارنجی رنگ کا شیل بھی بیش قیمتی اور نایاب ہے، جس کا سائنسی نام سیرنکس آرونس ہے۔

یہ شیل دنیا کے سب بڑی سائز کے شیل کی نسل سے ہے، جسے بھارت میں 38400 روپے سے زائد میں نیلام کیا گیا ہے۔

اس شیل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے اسے خریدنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی اور یہ شیل انتہائی نایاب ہے جو صرف آسٹریلیا اور انڈونیشیا میں پایا ہے، اسی لیے بھارت میں ملنے والا یہ شیل انتہائی نایاب تصور کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -