سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج سانحہ کارساز کی سماعت کرے گا -
The news is by your side.

Advertisement

سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج سانحہ کارساز کی سماعت کرے گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج سانحہ کارسازکی سماعت کرے گا، آج سے آٹھ سال قبل پیپلز پارٹی رہنما بینظیر بھٹو کے قافلے پرہونے والے اس حملے میں 180 افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجربنچ تشکیل دیا گیا ہے جو کہ آج سے آٹھ سال قبل پیش آنے والے سانحے کی سماعت کرے گا۔

بنچ میں جسٹس ثاقب نثار، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں یکم نومبر دوہزار سات کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے سندھ پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی

موجودہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحے کا دوبارہ ازخود نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کی سماعت کا حکم دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنماء بینظیربھٹوطویل خود ساختہ جلاوطنی کے بعد 18 اکتوبر 2007 کو جب وطن واپس آئیں تو کراچی ایئرپورٹ پران کا فقید المثال استقبال کیا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں کا قافلہ براستہ شاہراہ فیصل مزارقائد کی جانب رواں دواں تھا کہ کارساز کے مقام پریکے بعد دیگرے دو ہولناک خودکش دھماکے ہوئے۔

دھماکوں میں 180 افراد جاں بحق ہوئےتھے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئےتھے، سانحے میں بینظیربھٹوبال بال بچیں تھیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں