تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سب سے لمبے پیر والا نوجوان

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے بڑا پیر کس کا ہے؟ اگر نہیں تو جان لیں کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان لارس موٹزا نے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے والے لارس موٹزا کی عمر صرف 16 برس ہے جبکہ اُن کے پیر کی لمبائی 34.98 سینٹی میٹر جو اگر انچ میں لگائی جائے تو 13.77 کا سائز بنتا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے نوجوان کے پیر کا سائز 19 نومبر 2018 کو لیا اور دنیا بھر میں اعلان کیا کہ اگر کوئی 57 نمبر سے بڑا جوتا پہنتا ہے تو وہ رابطہ کرے تاکہ اُسے اعزاز دیا جاسکے۔ قبل ازیں لمبے پیر کا اعزا ماتھو ینڈریو بچ کے پاس تھا جن کے پاؤں کی لمبائی 12.97 انچ تھی۔

لارس کے والد کو یقین تھا کہ اُن کے صاحبزادے کا پیر سب سے لمبا ہے کیونکہ جب نوجوان کی پیدائش ہوئی تو اُس وقت سائز تین اعشاریہ 74 انچ تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہم دونوں (میاں بیوی) کے پیر بھی بڑے ہیں، مجھے 50 جبکہ لارس کی والدہ کو 43 یورپین نمبر کا جوتا آتا ہے، ہمیں یقین تھا کہ لارس کا پاؤں بھی بڑا ہوگا‘‘۔

ڈاکٹرز کے مطابق کم عمری میں پیر کا سائز بڑا ہونا بیماری کی علامت ہے جو بڑھتی عمر کے ساتھ اثر انداز ہوتی ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے مکمل چھان بین کے بعد نوجوان کو سرٹیفیکٹ سے نوازا۔ نوجوان نے سرٹیفکٹ ملنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کے لیے اس نے بہت تکلیفیں برداشت کی ہیں،  اُسے روز مرہ کی زندگی میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

لارس کا کہنا تھا کہ لوگ اُسے دیکھ کر ہنستے اور مذاق بناتے ہیں جبکہ چھوٹے بچے تو دیکھ کر ڈر بھی جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -