اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

صمود فلوٹیلا کا غزہ کیلئے سب سے بڑا مشن بھیجنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ(19 مارچ 2026): انسانی حقوق کے کارکنوں کے عالمی اتحاد ‘صمود فلوٹیلا’ نے جنگ زدہ غزہ کے محصور عوام کے لیے اب تک کے سب سے بڑے امدادی مشن کا اعلان کر دیا ہے۔

اس مشن میں عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا بھی شامل ہوں گے، انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں منڈلا منڈیلا اور گریٹا تھنبرگ نے بتایا کہ سو کشتیوں پر مشتمل یہ بڑا قافلہ امدادی سامان لے کر غزہ روانہ ہوگا۔

انہوں نے دنیا بھر کے ممالک اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس انسانی مشن کا حصہ بنیں اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر یہ اقدام ناگزیر ہو چکا ہے اور وہ ہر خطرے کے باوجود محصورین تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل غزہ میں فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں