The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے پرچم کی نمائش جاری

کراچی: ہل پارک میں کراچی کے شہری کے ہاتھوں ڈایزائن کردہ سب سے بڑے پرچم کی نمائش جاری ہے، یہ پرچم 2004 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ہل پارک میں اپنے وقت کے پاکستان کے سب سے بڑے پرچم کی نمائش جاری ہے جسے 14 اگست 2015 کو کے الیکٹرک کے دفتر پرلہرایا جائے گا۔

اس پرچم کے خالق عاصم نثار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس پرچم کی کل پیمائش 1 لاکھ73 ہزار400 اسکوائر فٹ ہے اور یہ 2004 میں دنیا کے سب بڑے جھنڈے کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوچکا ہے۔

عاصم نثار نے 2008 میں ایک اور سب سے بڑا پرچم بنایا تھا جو کہ افغانستان کا تھا اس کے علاوہ وہ برادراسلامی ملک سعودی عرب کے لئے بھی ایک انتہائی عظیم الشان پرچم تیارکرچکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں