پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

دنیا کا طویل ترین ٹورٹا سینڈوچ

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی: شمالی امریکی ملک میکسیکو میں باورچیوں نے دنیا کا سب سے طویل سینڈوچ تیار کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

میکسیکن دارالحکومت میکسیکو سٹی کے فوڈ فیسٹول میں نوجوان باورچیوں نے دنیا کا سب سے لمبا سینڈوچ تیار کر کے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

اس ٹورٹا سینڈوچ کی لمبائی 67 میٹر تھی جس کی تیاری میں بریڈ، سلاد، پیاز، مایو اور ٹماٹر سمیت 60 اجزا کا استعمال کیا گیا ہے۔

دنیا کے لمبے ترین سینڈوچ کی تیاری کو دیکھنے کے لیے عوام کا سمندر موجود تھا جنہوں نے سینڈوچ کے بننے کے بعد مزے لے لے کر اسے کھایا۔

اس سے قبل گزشتہ برس بھی میکسیکن شیفز نے ہی 66 میٹر لمبا سینڈوچ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں