تہران (12 مارچ 2026): علی لاریجانی نے ایران کے بجلی پیدا کرنے کے نظام پر حملہ کرنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر سخت ردعمل دے دیا۔
علی لاریجانی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیا۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیا جس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک گھنٹے کے اندر ایران کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو ختم کر سکتے ہیں لیکن ہم نے ایسا کیا نہیں ہے۔‘
ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں
اس پر علی لاریجانی نے ایکس پر لکھا کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورا خطہ اندھیرے میں ڈبو دیں گے اور اندھیرا اپنی جان بچا کر بھاگنے والے امریکی فوجیوں کا شکار کرنے کیلیے بھرپور موقع فراہم کرتا ہے۔
Trump has said "we can take apart Iran’s electric capacity within one hour, but we have not done it.”
Well, if they do that, the whole region will go dark in less than half an hour and darkness provides ample opportunity to hunt down US servicemen running for safety.
— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 12, 2026
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


