پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

لاڑکانہ : ہوٹل سے ملنے والی دو پراسرار لاشیں سوالیہ نشان بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ میں ایک رہائشی ہوٹل کے کمرے سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آنے پر دروازہ کھول کر میتوں کو نکالا گیا۔

اے آر وائی نیوز لاڑکانہ کے نمائندے بابو اقبال کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں چانڈکا پل کے قریب قائم ہوٹل سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

اس حوالے سے لاڑکانہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں ہوٹل کے ایک کمرے سے برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت دیدار سولنگی اور سفیر تنیو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ان دونوں افراد کو زہر دیکر ہلاک کیا گیا یا وجہ کوئی اور ہے؟ فیصلہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔

ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد ہاسٹل میں رہنے والے لوگوں کو کھانا فراہم کرتے تھے، اس کے علاوہ ہوٹلوں سے بک کرایا جانے والا کھانا بھی گاہکوں تک پہنچاتے تھے۔

یہ دونوں افراد ہوٹل کے ایک کمرے میں موجود تھے لیکن جب کافی دیر تک نہیں آئے تو دروازہ کھول کر دیکھا تو دونوں مردہ حالت میں پڑے تھے، ابتدائی تحقیقات میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا یہ طبعی موت مرے ہیں یا انہیں زہر دے کر مارا گیا ہے۔

جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے کچھ بھی ظاہر نہیں ہورہا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں