The news is by your side.

Advertisement

لاڑکانہ کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے بھٹو کو دفن کردیا، فردوس اعوان

اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سندھ کی پیپلز پارٹی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بہن بھائیوں نے بھٹو زندہ ہے کے نعرے کو لاڑکانہ میں دفن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے گزشتہ رات ہونے والے جلسے پرتنقیدکرتے ہوئےکہا کہ سندھ کے عوام بدحالی کا شکار ہورہے ہیں اور لوگ عوام کے وسائل پر سیاست چمکانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیدر آباد اور کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے کہ جبکہ رات کو سرکاری خرچ کراچی میں جلسہ ہوتے دیکھا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم کومختلف اشیائےخورونوش کی تفصیلات دی گئیں جس کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے وزارتوں سے مہنگائی پر قابو پانے کےلیے تجاویز طلب کی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ آٹے کی قیمت بڑھی جس پر وزیر اعظم نے فی الفور نوٹس لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں عوام نےمعاشی دہشتگردوں کونشان عبرت بنادیا، عوام نے ووٹ کی طاقت سے لاڑکانہ میں بھٹو کو دفن کردیا۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول صاحب!ہوش کےناخن لیں،اپنی کرپشن زدہ اداؤں پرغورکریں، ٹھنڈے دل ودماغ سے سوچیں بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا ؟

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں