تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لاڑکانہ میں دکاندار پر گولیاں‌ برسا دی گئیں

لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ میں دکاندار کے قتل کی ہولناک فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں دکاندار کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ملزم دکان میں موجود شخص کے قریب آیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دکاندار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم یوسف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x83udff

ایس ایس پی عمران قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم یوسف پروفیشنل ٹارگٹ کلر کے طور پر کام کرتا ہے، پیسوں کا لین دین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کیا جاتا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کو تین ٹارگٹ دیے گئے تھے، ملزم 2 ٹارگٹ میں ناکام رہا تیسرے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -