اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن نے 81 سال کی عمر میں 47 سال چھوٹی جولن زو (Zoo Karen) سے شادی کرلی، جولن زو مشی گن یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اور چینی، انگریزی کے ساتھ ہسپانوی زبان بھی سمجھتی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں کی ملاقات 2018 میں ایک یونیورسٹی ایونٹ کے دوران ہوئی، اور نومبر 2024 میں وہ رسمی طور پر ‘لیری کی بیوی’ کے طور پر سامنے آچکی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق لیری ایلیسن کی یہ پانچویں شادی ہے، ان کی پہلے چار شادیاں زیادہ عرصہ تک نہیں چل سکیں، تاہم ان کے ایک سابقہ اہلیہ سے دو بچے بھی ہیں۔
دوسری جانب دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے، جسے سن کر ہر کوئی ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ ایلون 14 بچوں کے باپ ہیں، مگر انکشاف ہوا ہے کہ ان کے بچوں کی تعداد شاید 100 سے بھی زیادہ ہے۔
پوڈکاسٹ ”سینیٹی“ میں گفتگو کرتے ہوئے دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد 14 سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق مسک کے بچوں کی گنتی سو یا اس سے بھی کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔
دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ کا کہنا تھا کہ یہ تعداد سن کر حیرانی ضرور ہوتی ہے، لیکن یہ بات طے ہے کہ 14 سے کہیں زیادہ بچے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اب تک چار خواتین کا علم ہے جن سے ایلون کے بچے ہیں، مگر حالیہ اطلاعات کے مطابق یہ تعداد پانچ ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر کنزرویٹیو سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کا معاملہ بھی شامل کیا جائے۔
ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص نہ رہے
حیرت انگیز امر یہ ہے کہ مسک نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کی ماؤں سے سخت رازداری کے معاہدے (NDA) کروا رکھے ہیں۔
”سینیٹی“ پوڈکاسٹ کی شریک میزبان الیسن کیمرٹا نے انکشاف کیا کہ مسک ان خواتین کو خاموش رہنے کے لیے بھاری رقم دیتے ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


