ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

معروف اینکر پرسن کرونا سے زندگی کی بازی ہار گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: امریکا کے معروف ٹی وی اینکر پرسن لیری کنگ کرونا وائرس سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

لیری کنگ کی موت کی تصدیق اُن کے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ سے چینل انتظامیہ نے کی اور بتایا کہ وہ لاس اینجلس کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ آج صبح 87 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

اورا میڈیا کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ لیری کنگ نے 63 برس تک ریڈیو، ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران نامور اور مختلف شخصیات کے ایک ہزار سے زائد انٹرویوز کیے۔

- Advertisement -

انہیں براڈ کاسٹنگ کی دنیا میں نمایاں حیثیت حاصل تھی کیونکہ انہوں نے تاریخ میں پہلی بار براڈ کاسٹ پروگراموں کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ لیری کنگ کو تین جنوری کے روز شدید طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی ٹاک شو کے میزبان لیری کنگ کو گزشتہ دنوں کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد اُن کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی تھی۔

ڈاکٹرز نے اُن کی طبیعت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا تھا جہاں اُن کا ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی علاج جاری تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق لیری پہلے سے پھیپھڑوں کے کینسر اور ذیابیطس سمیت دیگر سنگین امراض میں مبتلا تھے، جس کی وجہ سے کرونا کے وار نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا۔

واضح رہے کہ لیری کنگ وہ واحد ٹی وی اینکر پرسن ہیں جن کے پاس 25 سال تک ٹی وی ٹاک شوز کرنے کا اعزاز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں