پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

6 وزرائے اعظم آئے اور گئے، چیف ماؤزر ’لیری دی کیٹ‘ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں براجمان رہا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (16 فروری 2026): برطانیہ کا مشہور بِلّا ’لیری دی کیٹ‘ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کا سینئر مکین بن گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مشہور بِلّے لیری کے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں 15 سال مکمل ہو گئے ہیں، 6 وزرائے اعظم آئے اور گئے، لیکن لیری دی کیٹ نامی بِلّا 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں براجمان رہا۔

ڈیلی میل نے لکھا کہ نمبر 10 کے زیادہ تر رہائشی ان دنوں زیادہ دیر نہیں ٹھہرتے لیکن لیری نے گزشتہ روز ڈاؤننگ اسٹریٹ میں چیف ماؤزر کے طور پر 15 سال کا سنگِ میل عبور کر لیا، اور جس نے چھ وزرائے اعظم کے تحت خدمات انجام دیں۔

2011 میں جب لیری کو گود لے کا ڈاؤننگ اسٹریٹ لایا گیا
سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی گود میں۔ موجودہ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر انڈونیشی صدر کے ساتھ لیری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے

ڈیوڈ کیمرون سے لے کر کیئر اسٹارمر تک چھ وزرائے اعظم آ چکے ہیں، جن میں لز ٹرس اور رشی سونک بھی شامل ہیں، مگر لیری آج بھی وزیر اعظم ہاؤس کا مکین ہے، لیری کئی مواقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں کی توجہ بھی حاصل کر چکا ہے۔

لیری دی کیٹ کو فروری 2011 میں سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور ان کی اہلیہ سمانتھا نے اپنے بچوں کے لیے پالتو جانور کے طور پر ’بیٹر سی ڈاگز اینڈ کیٹس ہوم‘ سے گود لیا تھا۔ اب چیف ماؤزر کی حیثیت سے اس کی ذمہ داری نمبر 10 کے اطراف چوہوں کی تعداد کو قابو میں رکھنا ہے۔ دراصل 1920 کی دہائی سے اس سرکاری عہدے پر کوئی نہ کوئی بلی فائز چلی آ رہی ہے۔

بارک اوباما کے ساتھ
سابق وزیر اعظم لز ٹرس کے ساتھ

لیری کی عمر اب 19 برس ہے، وہ ٹریسا مے، بورس جانسن، لز ٹرس، رشی سونک اور سر کیئر اسٹارمر کے ادوار میں خدمات انجام دے چکا ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کی اس دھاری دار بلی نے مرکزی لندن میں وزیرِاعظم کے گھر کے دروازے کے باہر بار بار دکھائی دینے کی وجہ سے عوام کے دل جیت لیے۔

سابق وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ

اس کے سرکاری فرائض کو مزاحیہ انداز میں یوں بیان کیا جاتا ہے کہ وہ ’’سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتا ہے، قدیم فرنیچر کو سونے کے معیار کے لیے جانچتا ہے‘‘ اور ’’گھر میں چوہوں کی موجودگی کے مسئلے پر غور کرتا ہے۔‘‘

چیف ماؤزر کے طور پر اس کی طویل ترین مدتِ ملازمت کا ریکارڈ اس وقت قائم ہوا جب اس نے پیٹر سوم کو پیچھے چھوڑ دیا، جو 1947 سے 1964 تک ڈاؤننگ اسٹریٹ میں مقیم رہا تھا۔ لیری کبھی کبھار جھگڑوں سے بھی دوچار رہا ہے۔ اس کے دیگر سرکاری بلیوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے، جن میں دفترِ خارجہ کے چیف ماؤزر پامرسٹن کے ساتھ 4 سال تک جاری رہنے والی رقابت بھی شامل ہے۔ پامرسٹن 2019 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں