The news is by your side.

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ :منفی پراپیگنڈا مہم کی انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع

اسلام آباد : حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پراپیگنڈا مہم کی انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں حکومت کی قائم کردہ 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے پراپیگنڈا مہم منظم نہیں بلکہ انفرادی طور پر چلائی گئی، فی الحال سیاسی جماعتوں کےملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

کمیٹی ایف آئی اے کے 4 اورحساس اداروں کے 2 افسران پر مشتمل ہے، کمیٹی نے ملوث افراد کیخلاف سائبرکرائمز اور پی پی سی کے تحت مقدمات درج کر کے کارروائی کی سفارش کردی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گزشتہ رات لا پتا ہوا تھا ، جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے کورکمانڈر کوئٹہ سمیت 6 افسران و اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا ہیلی کاپٹرکاملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں