تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

لسبیلہ مسافرکوچ حادثہ: شناخت کیلئے 38 لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ آج ہوگا

کراچی : بلوچستان کےعلاقے لسبیلہ میں مسافرکوچ حادثے میں جاں بحق ہونے 38 افراد کی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان لسبیلہ چنگی اسٹاپ کے قریب بس حادثے میں جاں بحق 38 افراد کی ناقابل شناخت لاشوں کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے۔

ترجمان ایدھی نے بتایا کہ جاں بحق تین افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ تین میتیں کوئٹہ روانہ کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق 38 جاں بحق افراد کی میتوں کو کراچی جناح ہسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد سہراب گوٹھ سرد خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس سرجن کراچی سمیعہ طارق کاموقف بھی سامنے آگیا ہے ، جس میں انھوں نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں کوئی طبی سہولیات دستیاب نہیں ہیں ، گزشتہ روز 38 لاشوں کو پیشہ ورانہ اندازمیں سنبھالا۔

سمیعہ طارق کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری ٹیم نے مسلسل 11گھنٹےسےزائدکام کیا،صوبائی دائرہ اختیار سے بڑھ کر جاں بحق افراد کے رشتے داروں سے ملے۔

دیگر نمونوں کے علاوہ تمام کے ڈی این اے سیپمل حاصل کیے،نمونوں کو محفوظ کرکے کراچی یونیورسٹی لیبارٹری تک پہنچایا، جس کے بعد تمام لاشوں کو ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ پر منتقل کیا۔

پولیس سرجن کا کہنا ہے ایک ہفتے کے دوران ڈی این اے رپورٹس آنے کا امکان ہے، شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -